پاکستان

میں نے استعفیٰ اس لئے دیا تھا کیونکہ۔۔۔۔ شبر زیدی نے پہلی بار ؟حقیقت بتا دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے آخر کار اپنے استعفے کی وجہ بتادی۔

شبر زیدی نے ایک میڈیا پروگرام میں شرکت کی اور مہمانوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ سگریٹ کی صنعت میں غیر رجسٹرڈ اداروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانا ہو گا اور وہ بطور چیئرمین ایف بی آر مینوفیکچرر پر ٹیکس ختم اور ریٹیلر پر ٹیکس عائد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں بدلنا ہو گا، کم تنخواہ لینے والی بیوروکریسی پاکستان کو ٹھیک نہیں کر سکتی۔شبر زیدی نے استعفے کی وجہ بتائی کہ سینیئر بیوروکریٹ ارباب شہزاد اور ڈاکٹر عشرت حسین نے بورڈ آف ریونیو کو پاکستان ریونیو سروس میں تبدیل کرنے کی مخالفت کی تو استعفی دے کر گھر آگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button