پاکستان

لاہور کا بڑا قبصہ مافیا؛ منشا بم کے تینوں بیٹے گرفتار

لاہور پولیس نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے پر منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق منشا بم کے بیٹے عامر، عاصم  اور طارق کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نے شہری سے گن پوائنٹ پرسونے کی چین اور نقدی بھی چھینی تھی جب کہ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button