پاکستان

جےیوآئی ختم،حافظ حسین احمد نےمولانا فضل الرحمان کوجھٹکا دیدیا

حافظ حسین احمد نےکہا کہ 2018ء کےانتخابات میں مولانا فضل الرحمٰن اوران کےبیٹےکوقومی اسمبلی انتخابات سےروکا

جمعیت علمائےاسلام پاکستان کےرہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہےکہ جےیوآئی کےتمام دھڑے ختم کرکےانٹرا پارٹی الیکشن کرائےجائیں، جےیوآئی کوبھی موروثی جماعت بنانےکی کوشش کی گئی،مولانا فضل الرحمان کوصدارتی الیکشن لڑنےسےمنع کیا تھا،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرگیا ہے،مولانا فضل الرحمان فوری طورپرجمعیت علمائےاسلام پاکستان کی طرف لوٹیں۔ پشاورمیں جمعیت علماء اسلام کےسیکریٹریٹ کا افتتاح کرتےہوئےمولانا خان محمد شیرانی اورحافظ حسین احمد نےپریس کانفرنس کی۔

حافظ حسین احمد نےکہا کہ 2018ء کےانتخابات میں مولانا فضل الرحمٰن اوران کےبیٹےکوقومی اسمبلی انتخابات سےروکا لیکن مولانا فضل الرحمٰن نےنوازشریف کےکہنےپرانتخابات میں حصہ لیا۔ حافظ حسین احمد نےکہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی ساکھ کوبچانےکےلیےلگےہوئے ہیں جبکہ جےیوآئی میں نظریات کی سیاست کونقصان پہنچا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھرگیا ہے۔ حافظ حسین احمد نےسوالیہ اندازمیں کہا کہ مریم نوازکی کیا قابلیت ہے؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نوازکےپیچھےکھڑی ہوتی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اورمولانا شیرانی مولانا فضل الرحمٰن سے پہلےپارٹی کےرکن بنے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button