پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ندیم بابر کی کابینہ سے چھٹی کے بعد کتنے وزراء کو گھر بھیجا جائے گا؟ اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو لگام ڈالنے کا منصوبہ تیار کرلیا، قومی سیاست میں نئی ہلچل

ابھی بھی اور وزیروں کے استعفوں کی لائن لگنے والی ہے‘ حکومت نے فارغ نہ کرے گی تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فارغ کر دے گی

ندیم بابر کی کابینہ سے چھٹی کے بعد کتنے وزراء کو گھر بھیجا جائے گا؟ اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو لگام ڈالنے کا منصوبہ تیار کرلیا، قومی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ابھی اور بھی وزیروں کے استعفوں کی لائن لگنی والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک وزیر نے بتایا کہ مجھے بھی بہت جلد وزارت سے فارغ کر دیا جائے گا۔وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے حکومت نے فارغ نہ کیا تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے میرے فارغ ہونے کا آرڈر ا ٓجائے گا۔دوسری بات یہ ہے کہ کورونا کے معاملے میں اور دیگر کئی ایشوز میں کرپشن کی اس قدر داستانیں سامنے آئی ہیں کہ مقتدر حلقوں نے بھی عمران خان صاحب سے کہا ہے کہ منجی تھلے ڈانگ پھیریں اور ذمہ داروں کو ان کے کیے کی سزا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ندیم بابر آخری وزیر نہیں ہیں جو کہ عہدے سے فارغ ہونے جا رہے ہیں ابھی ایک لمبی فہرست ہیں جن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ارو خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ حکومت کے سامنے رکھی گئی ہے کہ ان سے متعلق اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں اور انہیں رپورٹس اور اپنے وزارتوں میں ناقص کارکردگی کی بنا پر ہی عمران خان صاحب مجبور ہو جائیں گے کہ وہ اپنے وزیروں سے استعفے طلب کر لیں گے۔ابھی معالات بگڑنا شروع ہوئے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ استعفوں کا یہ سفر کہاں جا کر رکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button