پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام‘ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ کون کون سی اشیاء مارکیٹ سے غائب ہوئی؟ عوام کو رگڑا لگانے کا سلسلہ جاری

ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت بائیس اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ سات اشیا کی قیمتوں میں کمی اور بائیس میں استحکام رہا

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام‘ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ کون کون سی اشیاء مارکیٹ سے غائب ہوئی؟ عوام کو رگڑا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چھ ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت بائیس اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ سات اشیا کی قیمتوں میں کمی اور بائیس میں استحکام رہا۔

ہفتہ وار رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکن 21 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 259 روپے86 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے کے قریب پہنچ گئی۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 9 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا، گھی 2 روپے 88 پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپے فی کلو اور انڈے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر 7 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button