پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری، مریم نواز کو خبر سے کیوں اور کس نے لاعلم رکھا؟ حیران کن رپورٹ منظر عام پر آگئی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول میں ناکامی کے بعد فضل الرحمن اور مریم نواز کی جانب سے خاموشی کو انتہائی غیر متوقع قرار دیا گیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر تقرری، مریم نواز کو خبر سے کیوں اور کس نے لاعلم رکھا؟ حیران کن رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے خاموشی کو انتہائی غیر متوقع قرار دیا گیا ہے۔جبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی میں خفیہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کردار کو بھی سامنے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ موالان فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فریقین کو اس بات کا علم تھا کہ یوسف رضا گیلانی جمعے کو سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے منظر پر آئیں گے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری ہو جائے گا لیکن مریم نواز کو اس خبر سے اس وقت آگاہ کیا گیا تھا جب پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے امور حتمی طور پر طے کر کے اطمینان کر لیا تھا اور مریم نواز کو باخبر کرنے والوں نے انہیں یہ بھی باور کرا دیا تھا کہ اب اس سمت کوئی پیش رفت بے معنی اور بے سود ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button