پاکستان

شہباز شریف کے ساتھ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟سیاست میں ان کا کردار آگے چل کر کیا ہوگا؟ سب سے بریکنگ نیوز سامنے آگئی

لوگ اپنے کام نکلوانے کے لیے کونسلرز اور میئرز کے پاس جاتے ہیں اوراب وہی میئرز بحال ہو گئے ہیں

شہباز شریف کے ساتھ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟سیاست میں ان کا کردار آگے چل کر کیا ہوگا؟ سب سے بریکنگ نیوز سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی میں پہلے بھی ن لیگ کے لوگ بہت زیادہ ہیں اور وہ اندرکھاتے شریف برادران کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ اب بلدیاتی نظام بحال ہونے کی وجہ سے ن لیگ اور بھی تگڑی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے کام نکلوانے کے لیے کونسلرز اور میئرز کے پاس جاتے ہیں اوراب وہی میئرز بحال ہو گئے ہیں جو کہ ن لیگ کے لوگ ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ یہ سارے لوگ ن لیگ کو ہی سپورٹ کریں گے جس کا مطلب ہے کہ حکومت لوکل سطح پر مزید ناکام ہونا شروع ہو جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن حکومت کو کرا لینے چاہیے تھے اور اگر یہ کرا لیتی تو حکومت مضبوط ہو جاتی اور اس کی جڑیں گراس روٹ لیول تک چلی جاتی مگر پرانے بلدیاتی عہدیداران کے بحال ہونے سے ن لیگ مضبوط ہو گئی ہے اور حکومت کمزور ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button