پاکستان

پیپلز پارٹی کو کہا گیا ہے کہ آپ کو اقتدار میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تمام فائدے بھی دیئے جائیں گے؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

پیپلز پارٹی کا کوئی لیڈر کہتا ہے کہ ثمینہ ممتاز اور نصیب اللہ بازئی کا باپ سے کوئی تعلق نہیں تو انہیں چیلنج ہے میرے ساتھ ون ٹو ون بیٹھ جائیں

پیپلز پارٹی کو کہا گیا ہے کہ آپ کو اقتدار میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تمام فائدے بھی دیئے جائیں گے؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی لیڈر کہتا ہے کہ ثمینہ ممتاز اور نصیب اللہ بازئی کا باپ سے کوئی تعلق نہیں تو انہیں چیلنج ہے میرے ساتھ ون ٹو ون بیٹھ جائیں۔یوسف رضا گیلانی نا صرف سرکاری اپوزیشن لیڈر ہیں بلکہ سلیکٹڈ اپوزیشن لیڈر ہیں۔سلیکٹڈ کا لفظ اب پیپلز پارٹی پر بھی بہت فٹ بیٹھتا ہے۔

حامد میر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو کسی نے کہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ مل کر چلیں گے تو آپ کو بہت کچھ ملے گا۔جولائی میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں آپ بہت کچھ دیکھ سکیں گے۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام نہیں کر رہی تو اس کا مطلب ہے کسی اور کے ساتھ سیاست کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ جن چار سینیٹرز نے پیپلزپارٹی کی حمایت کی سب جانتے ہیں کہ وہ کس کی ہدایت پر اپنے فیصلے کرتے ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ باپ پارٹی اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تھی اور وہ ان سے اجازت لئے بغیر کہیں نہیں جاتے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سلیکٹڈ قرار دے دیا ہے۔مسلم لیگ نے کے رہنما رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد اب ایوان بالا کے قائد حزب اختلاف بھی سلیکٹڈ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button