پاکستان

قومی سیاست میں نیا موڑ‘ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری، مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کو حیران کن وارننگ دے دی، لیگی حلقے ہکا بکا رہ گئے

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو خاص مشورہ دیدیا

قومی سیاست میں نیا موڑ‘ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری، مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کو حیران کن وارننگ دے دی، لیگی حلقے ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز مشورہ دیا کہ اگر مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا اور میڈیا سے مزید گفتگو کی تو اس کا بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو متنبہ کیا کہ اگر سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا گیا اور میڈیا سے مزید گفتگو کی گئی تو اس کا بہت نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لیے پی ڈی ایم کے اگلے اجلاس تک کسی بھی قسم کا درعمل دینے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button