پاکستان

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ، عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی

سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جبکہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی)کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button