پاکستان

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، گرمیوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے بڑا انکشاف کر کے حیران کر دیا

گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، جس کے باعث گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان ہے

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، گرمیوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی یا نہیں؟ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب نے بڑا انکشاف کر کے حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، جس کے باعث گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں رہیگاکیونکہ جامشورو سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہیجس سے کراچی کو اضافی 450 میگاواٹ بجلی میسر ہوگی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 220 ‘کے وی’ کی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 130کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈ کی گئی ہے، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی جس سے امید ہے شہریوں کو لوڈشیڈنگ نے نجات مل پائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button