پاکستان

مریم نوازپراسراربیماری میں مبتلا،ن لیگی حلقوں میں کھلبلی

مسلم لیگ نون کی نائب صدرنےطبیعت نا سازہونےکی وجہ سےچاردن کےلیےسیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں

مریم نوازپراسراربیماری میں مبتلا،ن لیگی حلقوں میں کھلبلی،کھوج نیوزذرائع کےمطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نوازنےطبیعت نا سازہونےکی وجہ سےچاردن کےلیےسیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کےمطابق مریم نوازشریف کوتیزبخاراورگلےمیں شدید درد ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہےجس کی رپورٹ کا انتظارہے۔ ترجمان نون لیگ کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرزنےمریم نوازشریف کوآرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نوازشریف طبیعت کی ناسازی کےباوجود لاہورہائیکورٹ گئیں۔ واضح رہےکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناسازہے، وہ 2 روزسےبخارمیں مبتلا ہیں اوروہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پرہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button