پاکستان

پاکستان:کورونا کیسزکی تعداد اوراموات کےہوشربا اعدادوشمارآگئے

پاکستان میں 24 گھنٹے کےدوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی

پاکستان:کورونا کیسزکی تعداد اوراموات کےہوشربا اعدادوشمارآگئے،کھوج نیوزذرائع کےمطابق پاکستان میں 24 گھنٹے کےدوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ہے،کورونا وائرس سےایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی اوسی) کےاعداد وشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید4 ہزار767 کیسزسامنےآئےہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہوگئی ہے،جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہوچکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کےمزید 45 ہزار656ٹیسٹ کیئےگئے،جبکہ اب تک کُل ایک کروڑسےزائد کورونا ٹیسٹ کیئےجا چکےہیں۔ ملک بھرمیں اسپتالوں،قرنطینہ سینٹرزاورگھروں میں کورونا وائرس کےکُل 44 ہزار447 مریض زیرِعلاج ہیں،جن میں سے3 ہزار43مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،جبکہ 5 لاکھ95 ہزار929 مریض اب تک اس بیماری سےشفایاب ہوچکےہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سےزیادہ 2 لاکھ64ہزار607 ہوچکی ہے،جبکہ کُل اموات 4 ہزار491ہوگئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےاب تک 2 لاکھ12ہزار918 مریض سامنےآئےہیں،جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگرصوبوں سےزیادہ ہیں جو 6ہزار229 ہوگئیں۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 84 ہزار609ہوچکی ہے،جبکہ اس سےکُل اموات 2 ہزار 283ہوگئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار594کورونا وائرس سےمتاثرہ مریض اب تک سامنےآئےہیں،جبکہ اب تک یہاں کُل559 افراد اس وباء سےجان کی بازی ہارچکےہیں۔ کورونا وائرس کےبلوچستان میں 19 ہزار497 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 206 افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں۔ آزاد جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کےاب تک 12 ہزار367مریض رپورٹ ہوئےہیں،جبکہ اس کےباعث اب تک یہاں کُل344 مریض وفات پاچکےہیں۔ گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کورونا وائرس کےمریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سےاب تک 103 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button