پاکستان

رمضان المبارک سےپہلےقیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

رمضان المبارک سےپہلےاشیائےخورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنےمیں سامنےآیا

رمضان المبارک سےپہلےاشیائےخورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ دیکھنےمیں سامنےآیا ہے۔ رمضان سےقبل اشیائےخورونوش  چینی،مرغی،پھل سبزی کی بڑھتی قیمتوں سےشہری پریشان ہیں جبکہ غریب اورمتوسط طبقےکی مشکلات بڑھ مزید بڑھ گئیں ہیں۔ صوبہ کے پی کےکےشہرپشاورکےیوٹیلیٹی اسٹورزسےآٹا اورچینی غائب ہوگئی ہے۔ صوبہ پنجاب کےشہرفیصل آباد میں چینی کی قیمت 105 سے 110 روپےکلوگرام تک چلی گئی جبکہ ہول سیل دکان داروں کا کہنا ہےایف آئی اے کی کارروائیوں کےبعد چینی ڈیلرزنےسپلائی روکی ہے۔  دکانداروں کےمطابق ایف آئی اے کی کارروائیوں کےبعد چینی سپلائی رُک گئی ہےجس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button