پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا کی تباہ کاریاں جاری رہیں تو؟وفاقی وزیر نےشش وپنج میں ڈال دیا

کورونا کی تباہ کاریاں جاری رہیں تو ہم یہ قدم اُٹھانے پرمجبورہوں گے،وفاقی وزیراسد عمرنےخطرے کی گھنٹی بجا کرعوام کوشش و پنج میں ڈال دیا،کھوج نیوزکےمطابق  وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں. اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے.

اس ضمن میں ہم نے 2 ہفتے قبل کچھ پابندیاں عائد کی تھیں انہوں نے کہا کہ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائی گئیں لیکن ہمیں نظرآرہا تھا کہ وبا کے پھیلاﺅمیں کس طرح تیزی آتی جارہی ہے اورصورتحال کس جانب گامزن ہے. انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد وبا کے پھیلاﺅ کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور نظر یہ آیا کہ وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے اورفیصلوں پراس طرح عملدرآمد نہیں ہورہا جس طرح ہونا چاہیے اسد عمر نے کہا کہ ہمارے عوام کو ابھی تک اندازہ نہیں کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہم کس خطرناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں.

انہوں نےکہا وبا کےاس پھیلاﺅ کی وجہ کا ٹھوس جواب سائنس میں ہی ملےگا تاہم جوہمیں نظرآرہا ہے وہ یہ وائرس کی مختلف اقسام، بالخصوص برطانوی قسم پاکستان میں موجود ہےجوزیادہ تیزی سےپھیلتی ہےاورزیادہ مہلک بھی ہےوہ وبا کےپھیلاﺅمیں اچانک تیزی آنےکی بڑی وجہ بنی ہے.انہوں نےبتایا کہ ہم نےخطے کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا،جس میں ہمیں یہ نظرآیا کہ وبا کا نیا پھیلاﺅصرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پورے خطےمیں جاری ہےتفصیلات بتاتےہوئےانہوں نےکہا کہ بھارت میں یومیہ کیسز 10 ہزارسے بھی کم رہ گئےتھےجو دوبارہ 47 ہزارکی سطح عبورکرچکےہیں، بنگلہ دیش میں بھی چند ہفتوں کےدوران وبا 4 گنا زیادہ تیزی سےپھیلی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button