پاکستان

محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا کہ اب موسم کیسا رہےگا؟

محکمہ موسمیات نےآئندہ دوروزکےدوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے

محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا کہ اب موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نےآئندہ دوروزکےدوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے،اس حوالےسےمحکمہ موسمیات کےارلی وارننگ سینٹرنےایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکےسبب ہوگا،اوراس کے باعث منگل اوربدھ کےروزشہرمیں گرمی کا پارہ  38 سے 40 ڈگری کےدرمیان رہنےکا امکان ہے،گرمی کی لہرکےدوران دن کےوقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نےبتایا ہےکہ دوروزمیں صبح سےدوپہرکےدرمیان شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں،اورشام کے اوقات میں سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونےکی توقع ہے،تاہم سمندرکی بند ہوائیں بحال ہونےاورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونےکےسبب ہیٹ ویوکےخدشات نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button