پاکستان

ماسک نہ پہننےکاجرم قابل ضمانت ہےیا نہیں؟

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ضمانت کےبعد پولیس کی جانب سےچالان فوری جمع کروایا جاسکتا ہے

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ماسک نہ پہننےپردرج مقدمہ میں شامل جرم قابل ضمانت ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ضمانت کےبعد پولیس کی جانب سےچالان فوری جمع کروایا جاسکتا ہے،چالان کےبعد سمری ٹرائل پرجرمانہ یا قید کی سزا دینا عدالت کی صوابدید ہے۔ خیال رہے کہ لاہورمیں پولیس اورضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں،ماسک نہ پہننےوالوں کےخلاف 96 ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کرلیےگئےہیں۔

سٹی ڈویژن میں بغیرماسک 31 جبکہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 66 ،کینٹ ڈویژن میں بغیرماسک 26 جبکہ کورونا ایس اوپیز خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کرلیےگئےہیں۔ رپورٹ کےمطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بغیرماسک 18 مقدمات،اقبال ٹاؤن میں بغیرماسک 6 کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پر 24 مقدمات،سول لائنزڈویژن میں بغیرماسک 13 ایس اوپیزخلاف ورزی پر 37 مقدماتدرج کرلیےگئےہیں۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہورکا کہنا ہےکہ پولیس،ضلعی حکومت اورمحکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button