پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی حقیقی وجہ سامنے آگئی‘ سینئر صحافی حامد میر نے سچائی سامنے لا کر سیاسی میدان میں کھلبلی مچا کر رکھ دی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پار ٹی میں لڑائی کی اصل وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کسی نہ کسی طرح عثمان بزدار کو ہٹانا چاہتی تھی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی حقیقی وجہ سامنے آگئی‘ سینئر صحافی حامد میر نے سچائی سامنے لا کر سیاسی میدان میں کھلبلی مچا کر رکھ دی

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اندر کی خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پار ٹی میں لڑائی کی اصل وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کسی نہ کسی طرح عثمان بزدار کو ہٹانا چاہتی تھی۔ نواز شریف کا خیال تھا کہ یہ خواہش پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے اور وہ پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنوا کر مسلم لیگ ن کی جڑیں کاٹیں گے۔ نواز شریف نے اس کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا اور پیپلز پارٹی پر اسمبلیوں سے استعفوں کیلئے دبا ڈالا۔ اس لڑائی کی اصل وجہ کچھ بھی ہو لیکن عوام الناس میں اسکے ذمہ دار یوسف رضا گیلانی ہیں جو مسلم لیگ ن کے ذریعہ سینیٹر بنے اور پھر باپ کی مدد سے مسلم لیگ ن کو نیچا دکھا دیا۔ وہ جیسے شاعر ہیں ویسے ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے کیونکہ اب ان کی سیاست ایک ایسے باپ کی مرہونِ منت ہے جس کا دستِ شفقت حاصل کرنے کے بعد وہ ایک سرکاری اپوزیشن لیڈر کہلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button