پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عوام اب شادیوں میں اس لئے شرکت نا کریں کہ اب معاملہ ہاتھ سے …………؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خبردار کر کے تمام خوشیوں پر پانی پھیر دیا

کسی ریستوران میں کھانا کھایا نہ کسی شادی میں گیا اللہ نے بیماری کے دوران مجھ پر اور میری اہلیہ پر بڑا کرم کیا ہے

عوام اب شادیوں میں اس لئے شرکت نا کریں کہ اب معاملہ ہاتھ سے …………؟ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خبردار کر کے تمام خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کروناسے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں ماسک پہنیں اورایس او پیز پر عمل کریں ریستوران اور شادیوں پر نہ جائیں دنیا میں کورونا ویکسین کی قلت ہوگئی ہے جو ملک ویکسین بناتے ہیں ادھر بھی ویکسین کی کمی ہے کسی ریستوران میں کھانا کھایا نہ کسی شادی میں گیا اللہ نے بیماری کے دوران مجھ پر اور میری اہلیہ پر بڑا کرم کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں عوام وینٹی لیٹرز یا آکسیجن پر ہیں اللہ معاف کرے اگر اسی طرح کورونا کا پھیلاؤ جاری رہا تو ہمارے اسپتالوں کی استعداد پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنا ملک بند نہیں کر سکتے،لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے کورونا کی وجہ سے ہم کاروبار اور فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے۔ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اس لئے بہتر ہے ہم کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ریستوران اور شادیوں پر نہ جائیں۔ دنیا اس چیز کی گواہ ہے کہ جس نے بھی ماسک پہنا وہ کورونا سے محفوظ رہا۔ کورونا کی تیسری لہر انگلینڈ سے آئی ہے لاہور،پشاور اور اسلام آباد میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button