پاکستان

مسلم لیگ ن بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ پر بڑا یوٹرن لے لیا، پیپلز پارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحاد کا سہارا لیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں، یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کی نفی ہے: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا معاملہ پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئے، پیپلز پارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر پر پیپلز پارٹی معذرت کرے ورنہ پی ڈی ایم کی راہیں جدا ہو جائیں گی، اب پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈی ایم اجلاس میں اپنے عمل پر معذرت کرے، اگر پیپلزپارٹی معذرت نہیں کرتی تو اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحاد کا سہارا لیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں، یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کی نفی ہے، پیپلزپارٹی ثابت کر دے کہ وہ خود انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button