پاکستان

اپوزیشن عمران حکومت کو عید پر کیا تحفہ دینے والی ہے؟ ن لیگی سے دوبارہ ہاتھ ملانے کیلئے کونسا نیا لالی پاپ دیا گیا؟ پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ‘ سب حیران رہ گئے

حکمران جماعت کے25سے 30 ارکان رابطے میں ہیں،عید پرپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے: حسن مرتضی

اپوزیشن عمران حکومت کو عید پر کیا تحفہ دینے والی ہے؟ ن لیگی سے دوبارہ ہاتھ ملانے کیلئے کونسا نیا لالی پاپ دیا گیا؟ پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ‘ سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی کا دعوی ہے کہ حکمران جماعت کے25سے 30 ارکان رابطے میں ہیں،عید پرپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔ ایک بیان میں حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے25 سے30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں،ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیراعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، شہباز شریف اور حمزہ سے رابطہ کرکے کہیں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button