پاکستان

وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں کب تک تبدیل کیا جائیگا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی 2020 -2021 میں شامل کیا گیا ہے، منصوبے کا بنیادی فلسفہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وقفہ سوالات میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحریری جواب پیش کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے، پی ایم ہاؤس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز قائم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی 2020 -2021 میں شامل کیا گیا ہے، منصوبے کا بنیادی فلسفہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button