پاکستان

لاہور چڑیا گھر کے بیمار جانوروں کو موت کی نیند سلانے کا فیصلہ؛تیاریاں جاری

لاہور چڑیا گھر کے نراور مادہ شیر کو بچانے کے لیے لاہور چڑیا گھر نے ان کے ایکسرے اورالٹرا ساؤنڈ کیا ہے۔

کھوج ذرائع کے مطابق دونوں ضعیف العمرشیروں کا پہلی بارالٹرا ساؤنڈ کیا گیا ہے یہ خاصامشکل اورخطرناک کام تھا جس میں ان کی موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔

لاہورچڑیاگھر کے ڈائریکٹرانورمان نے بتایا کہ چڑیاگھر کے چند جانورجو طویل عرصہ سے بیماری اورمعذوری کا شکارہیں۔ ان کو پرسکون موت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس آخری اقدام سے پہلے ہم نے نرشیر’ٹونی‘ اورمادہ شیرنی ’کاجل‘ کا الٹرا ساؤنڈ کیاہ ے اوران کے ایکسرے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے خون کے نمونے لے کردومختلف لیبارٹریزمیں بھیجے گئے ہیں۔

لاہورچڑیا گھرمیں ایک ٹائیگر، شیر، ریچھ اورزیبرا معذوری کا شکارہیں جن کوپرسکون موت دینے کافیصلہ کیا گیا تھا۔ چڑیاگھرانتظامیہ کے مطابق مادہ زیبراجوٹانگ کی معذوری کا شکارتھی وہ پرسکون موت دیئے جانے سے قبل ہی چل بسی ہے۔ جبکہ شیر ٹونی اور کاجل کے ایکسرے اورالٹراساؤنڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button