پاکستان

کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے؛ایک دن میں 100 افراد جاں بحق

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا کی وجہ سے انتہائی ہلاکت خیز رہے اور وائرس سے 100 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ روز کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔ملک میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 5 جولائی کو کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 93 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14356 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 63200 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48566 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2081 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 600278 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265158 ہوگئی ہے جب کہ 4495 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button