پاکستانفیچرڈ پوسٹ

رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کی مساجد کو کھلا رکھا جائے گا یا بند کر دیا جائے گا؟ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے تشویشناک اعلان کر دیا

رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے

رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کی مساجد کو کھلا رکھا جائے گا یا بند کر دیا جائے گا؟ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے تشویشناک اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے تاہم ضروری ہے کہ رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے اسی لیے میری کوشش ہے ناچ گانے کے کلچر کو توڑنے کے لئے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ان کی وزارت کے شعبہ دعو و زیارت ونگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں قیام الیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، قیام الیل کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور ضلع اسلام آباد سے حفاظ کرام کے نام طلب کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلا کو روکنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم فرض نمازوں کے لیے مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس اوپیزکے تحت ہی نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button