پاکستانفیچرڈ پوسٹ

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا رہا ہے، سستی سواری کے ریٹ اب کیا مقرر کر دیئے گئے؟ اور اب آگے کیا ہوگا؟ سب کچھ پتا چل گیا

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے کا اضافہ‘ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو کرنے کا اعلان بھی سامنے آگیا

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا رہا ہے، سستی سواری کے ریٹ اب کیا مقرر کر دیئے گئے؟ اور اب آگے کیا ہوگا؟ سب کچھ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل)نے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے کا اضافہ کردیا۔ ایک ڈیلر نے بتایا کہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی اور ماضی کی طرح کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جبکہ سی جی 25 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوگی۔ اے ایچ ایل کی جانب سے مالی سال 21 کے 8 ماہ میں 8 لاکھ 36 ہزار 46 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 لاکھ 194 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ اگست 2020 کے آخری ہفتے سے درآمد کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے جب 154-155 روپے کی موجودہ شرح کے مقابلے میں ایک ڈالر 168.40 روپے کے برابر تھا لیکن موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کے اسمبلرز قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button