پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک اور سنگین غلطی اور جرم کا پردہ چاک کر دیا گیا‘ سینئر صحافی سلیم صافی نے کڑوا سچ سامنے رکھ کر ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

جیپ ریلی کی تصویر میں وفاقی وزیر اور خیبر پختونخوا کے وزیر صحت بغیر ماسک کے نظر آ رہے ہیں‘ عمران خان اپنے وزراء کیخلاف کارروائی کا حکم دیں

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی ایک اور سنگین غلطی اور جرم کا پردہ چاک کر دیا گیا‘ سینئر صحافی سلیم صافی نے کڑوا سچ سامنے رکھ کر ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر اخباری تراشے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور کے پی کے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کو ایورڈ دیتے ہوئے کھائی دے رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں ڈیرہ جات فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیا گیا۔ اس حوالے سے سلیم صافی نے پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیاہے۔ سلیم صافی نے لکھا کہ یہ کل کی جیپ ریلی کی تصویر ہے جس میں وفاقی وزیر اور خیبر پختونخوا کے وزیر صحت بغیر ماسک کے نظر آ رہے ہیں، ایک روز پہلے کورونا کے شکارلیڈر نے قوم سے خطاب کر کے ماسک پہننے کی نصیحت کی تھی لیکن کیا عمران خان ان دونوں کے خلاف کارروائی کرکے قوم کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے سنجیدہ پیغام دینے کی ہمت کریں گے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button