پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جا رہا ہے؟ اگر یہ بات سچ ہے تو اس معاملہ میں بڑی رکاوٹ کون ہے؟ اہم ن لیگی شخصیت کا نام بھی منظر عام پر آگیا

حمزہ اور مریم نواز کے درمیان کبھی بھی نہیں بن پائی اور مریم نواز یہ کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے

کیا حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جا رہا ہے؟ اگر یہ بات سچ ہے تو اس معاملہ میں بڑی رکاوٹ کون ہے؟ اہم ن لیگی شخصیت کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب کی کارکردگی پر اتنی تنقید کی جاتی ہے کہ ماضی کے کسی بھی وزیراعلیٰ پنجاب پر اتنی تنقید نہیں کی گئی مگر جب بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کے سامنے عثمان بزدار کا نام جاتا ہے تو وہ اپنے وسیم اکرم پلس کو شاباش دیے بغیر نہیں رہتے۔ جب اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہوئے پی ڈی ایم کی داغ بیل ڈالی تو انہوں نے بھی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مکمل زور لگایااور پیپلز پارٹی کی طرف سے ن لیگ کو یہ آفر دی گئی تھی کہ وہ تبدیلی کا آغاز اپنے صوبہ پنجاب سے کریں اور عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں تاکہ بزدار سے جان چھڑا کر کسی اور شخص کو منصب اعلی پر لایا جا سکے مگر ن لیگ نے بزدار کے حق میں ووٹ دیااور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے سے انکار کر دیا تھا کہ سیاسی طور پر انہیں اس چیز کا زیادہ نقصان ہونا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کے سلسلے میں جو نام دیے گئے تھے وہ پرویز الٰہی یا پھر راجا بشارت کے نہیں تھے بلکہ وہ ن لیگ کے راہنما حمزہ شہباز کا نام تھا۔

پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کا ووٹ دلوائیں اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوا لیں ہم آپ کے ساتھ ہیں مگر مریم نواز اس راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ا ور اس نے پیپلز پارٹی کی یہ بات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔کیونکہ حمزہ اور مریم نواز کے درمیان کبھی بھی نہیں بن پائی اور مریم نواز یہ کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلی بنا دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button