پاکستان

سوچ رہے ہیں کہ ”باپ“ کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل کرلیں اور پھر ہم سب ایسا کریں گے‘ شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ مچا دیا

سابق وزیراعظم و رہنماء پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا تعلق تو باپ پارٹی سے ہے اور سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں

سوچ رہے ہیں کہ ”باپ“ کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل کرلیں اور پھر ہم سب ایسا کریں گے‘ شاہد خاقان عباسی نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق باپ پارٹی سے ہے۔ پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو تین سال بعد پتہ چلا کہ وزیر خزانہ بھی ناکام ہو گیا ہے، نیب نے اپنی سیاست کرنی ہے، حکومتوں کو توڑنا اور دبانا ہے، مقصد صرف ایک ہے کہ سیاسی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے اور سیاست دانوں کی تضحیک ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button