پاکستان

سینیٹ میں سات ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ، احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے کردار پر سوال اٹھا دیئے، ایسا الزام عائد کر دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حیران رہ گئے

پیپلزپارٹی نے خود ہی کسی طے شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے سات ووٹ مسترد کرواکر چیئرمین سینیٹ کی نشست سادق سنجرانی کو پیش کی

سینیٹ میں سات ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ، احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے کردار پر سوال اٹھا دیئے، ایسا الزام عائد کر دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی کے تحت اپنے سات ووٹوں کو ٹیکنیکل ریجیکٹ کرا کے چیئرمین سینٹ کی سیٹ صادق سنجرانی کو پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن مین پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اتفاق رائے سے طے کیا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوگا جب کہ جے یو آئی سے ڈپٹی چیئرمین لیا جائے گا اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس جائے گا، لیکن پیپلزپارٹی نے خود ہی کسی طے شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے سات ووٹ ٹیکنیکل مسترد کرواکر چیئرمین سینیٹ کی نشست سادق سنجرانی کو پیش کی، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اپوزیشن لیڈر بنایا جائے جس پر وہ پہلے ہی اتفاق کرچکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button