پاکستان

ظالموں نے تین پولیو ورکرز کو اس لئے ہلاک کردیا کہ وہ بچوں کے لئے یہ کام کر رہی تھیں‘ افغانستان سے رونگٹے کھڑے کر دینے والی خبر آگئی

خواتین ورکرز کی شناخت بصیرا، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

ظالموں نے تین پولیو ورکرز کو اس لئے ہلاک کردیا کہ وہ بچوں کے لئے …………یہ کام کر رہی تھیں‘ افغانستان سے رونگٹے کھڑے کر دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم میں شامل تین خواتین ورکرز کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا پہلا واقعہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا جہاں جلال آباد کے علاقہ مجبور آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ اس کے ایک گھنٹے بعد پیش آیا اور جلال آباد کے علاقے لال قاسم آغا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین ورکرز کو قتل کردیا۔ ذراء کے مطابق خواتین ورکرز کی شناخت بصیرا، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button