پاکستان

قومی سیاست میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا کردار چلے گا یا نہیں؟ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے جواب نے اپوزیشن رہنماؤں کو پریشان کر دیا

جیل میں ہوں مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو، مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں‘ میں اپنے کیسزکارونارورہا ہوں مجھے کیاپتہ

قومی سیاست میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا کردار چلے گا یا نہیں؟ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے جواب نے اپوزیشن رہنماؤں کو پریشان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہناہے کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کاجواب دیا،خاندان یابچوں کوفائدہ دیناہوتاتوقوم کاپیسہ نہ بچاتا، بیٹوں کی شوگرملزکوایک روپیہ کافائدہ نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ جیل میں ہوں مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو،مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں۔ صحافی کے سوال پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں،آپ اتفاق کرتے ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنے کیسزکارونارورہا ہوں مجھے کیاپتہ،نیب الزامات پرعدالتوں میں پیش ہوکربتارہاہوں کرپشن نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button