پاکستان

اکبر ایس بابر کس کی طرف سے کیس لڑ رہے ہیں؟ ہر پیشی پر ان کو کیا ملتا ہے؟ خفیہ نام بھی سامنے آگیا‘ پاکستان تحریک انصاف کے بڑے دعویٰ نے کھلبلی مچا دی

اکبر ایس بابر مریم نواز کی طرف سے کیس لڑرہے ہیں اور انہیں ہر پیشی پر مریم سے ایزی لوڈ کی قسط ملتی ہے: فرخ حبیب کا الزام

اکبر ایس بابر کس کی طرف سے کیس لڑ رہے ہیں؟ ہر پیشی پر ان کو کیا ملتا ہے؟ خفیہ نام بھی سامنے آگیا‘ پاکستان تحریک انصاف کے بڑے دعویٰ نے کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں تاخیرکے ذمہ داراکبرایس بابرہیں، وہ روز نئی درخواست دائر کردیتے ہیں، درخواست کا فیصلہ ہونے تک اسکروٹنی کمیٹی کام نہیں کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر ایس بابر کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، کیس ختم ہوتے ہی مریم نوازسے اکبرایس بابرکوآنے والا ایزی لوڈ بند ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے مؤقف کی فتح ہوئی ہے، ہم اپناسارا ریکارڈ الیکشن کمیشن کوجمع کراچکے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت سے اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیے،ان اکاؤنٹس میں آئے پیسے کی رسیدیں نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ درخواستیں نمٹاکر قوم کے سامنے حقیقت لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button