پاکستان

"کشکول نہ ٹوٹ سکا”۔۔۔پاکستان پر ایک بار پھر ڈالروں کی بارش

 پاکستان کو آئی ایم ایف سے بجٹ سپورٹ کے لیے تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی  قسط موصول ہوگئی۔

یورو بانڈز کی نیلامی اور آئی ایم ایف پروگرام سے قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں تین ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوگا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف  سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو  بورڈ نے پاکستان کے زیر التوا جائزے کو مکمل کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کی بجٹ سپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔زری اور ریونیو پالیسیوں پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کے بعد گزشتہ سال کے آغاز پر آئی ایم ایف سے طے پانے والا 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پیکج معطل کردیا گیا تھا جسے گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کے بعد بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button