پاکستان

"قربتیں بڑھنے لگیں”۔۔۔پاک بھارت تجارت بحالی کی فائنل کوشش

 پاکستان اوربھارت کے درمیان معطل شدہ تجارتی تعلقات بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے سمیت اکیس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ حفیظ شیخ کے بعد حکومت نے وزیر خزانہ حماد اظہر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا سربراہ بنادیا ہے اورحماد اظہر آج بطور وزیر خزانہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کھوج ذرائع کے مطابق اجلاس میں  بھارت سے کپاس کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی جائے گی جب کہ بھارت سے چینی کی درآمد کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button