پاکستان

"میری زمین،میری گاڑی،میری بیٹا”۔۔۔علی امین گنڈا پور کا غلطی تسلیم کرنے سے انکار

کم عمر بیٹے پر ہونے والی تنقید کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا جس میں انہوں ںے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عمل کا دفاع کیا ہے۔

اینکر منصور علی خان نے علی امین گنڈا پور کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور ایک بچہ گاڑی چلا رہا ہے۔ اس پر اینکر پرسن نے تبصرہ کیا تھا ’’ علی امین گنڈاپور ایک بچے کو گاڑی چلوا رہے ہیں۔ پریشان نہ ہوں، ابھی ہمارے انصافی بھائی اس کی بھی کرامات بیان کریں گے۔‘‘

اس پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے لکھا کہ ’’پہلی بات یہ کہ ٹریفک قوانین کا اطلاق سڑک، ہائی وے اور موٹر وے پر ہوتا ہے اس لیے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی آپ اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’دوسری بات یہ ہے کہ یہ میری اپنی زمین ہے، میری اپنی گاڑی ہے اور (گاڑی چلانے والا بچہ) میرا بیٹا ہے۔ تیسری بات یہ کہ منصور علی خان اور تنقید کرنے والے دیگر بڑے ہوجائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button