پاکستان

نوازشریف کےمعالج کی لندن سےلاہورآمد،کس کا علاج کرنے آئے ہیں؟

مریم نواز کےعلاج کےلیےنوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان خان لندن سےخصوصی طور پر وطن واپس آئے ہیں

مریم نواز کےعلاج کےلیےنواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان خان لندن سےخصوصی طور پر وطن واپس آئےہیں۔ کھوج نیوزکےمطابق گزشتہ چند روز سےمریم نوازکی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سےانہوں نےتمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتےسےخراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی،مریم نوازکوتھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے، ڈاکٹرزنےمریم نوازکوتھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کررکھا ہے۔

مریم نوازکےخاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ  نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر مریم نوازکےعلاج اور دیکھ بھال کےلیےشریف خاندان کےذاتی چیف معالج ڈاکٹرعدنان خان لندن سےلاہور پہنچےہیں۔ ڈاکٹرعدنان مریم نوازکا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹرعدنان کی ہدایت پر مریم نوازکے مختلف ٹیسٹ لےلئےگئے، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی مریم نوازکےآئندہ کےعلاج کا طریقہ وضع کیا جائےگا۔ واضح رہےکہ ڈاکٹرعدنان خان نواز شریف کےذاتی معالج بھی ہیں، ڈاکٹرعدنان مریم نوازکےکا تفصیلی چیک اپ کےبعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button