پاکستان

پی ڈی ایم میں اختلافات،رانا ثنااللہ نےحیران کن وجہ سامنےرکھ دی

رانا ثناء اللّہ نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلےکےبعد معاملات آگےبڑھیں گے

مسلم لیگ نون کےرہنما رانا ثناء اللّہ نےکہا ہےکہ حکومت اس وقت وینٹی لیٹرپرہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں صرف ایک مسئلہ یعنی استعفوں پراختلاف رائےہے۔ رانا ثناء اللّہ نےلاہورہائیکورٹ میں پیشی کےموقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلےکےبعد معاملات آگےبڑھیں گے،حکومت مخالف جدوجہد جاری رہےگی۔

مسلم لیگ نون کےرہنما رانا ثناء اللّہ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےکی۔ رانا ثناء اللّہ عبوری ضمانت کیس میں عدالت میں پیش ہوئےلیکن عدالت نےنیب پراسیکیوٹرکےبیمارہونےکی وجہ سے سماعت کل تک کےلیےملتوی کردی۔ اس موقع پررانا ثناء اللّہ کےوکیل نےکہا کہ اے این ایف نےانسداد منشیات کیس میں گرفتارکیا اورمنشیات فروخت کا الزام لگایا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button