پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی حکومت اپوزیشن کے ہاتھوں سے کیسے بچ نکلی؟ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا کردار کیا تھا؟ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کھڑاک کر دیا

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سمیت مختلف باتیں زیر بحث آئیں

عمران خان کی حکومت اپوزیشن کے ہاتھوں سے کیسے بچ نکلی؟ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا کردار کیا تھا؟ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کھڑاک کر دیا

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آپ کے اور آپ کی بیٹی کی وجہ سے پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ تھی لیکن آپ کے رویوں کی وجہ سے وہ ہمارے سے دور ہو گئی۔جس پر نواز شریف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو اسمبلیوں میں ہیں ہم تو آپ کے لیے سب کر رہے تھے۔قبل ازیں رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نواز شریف نے سخت گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ہم نے آپ کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگا اور ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، پہلے سینیٹ الیکشن میں ہماری امیدوار کو ہرایا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں گہرا تعلق ہوتا تھا۔مریم نواز کہتی تھی مولانا فضل الرحمن اور ہم مل کر ایک تحریک چلائیں گے۔میری اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سمیت مختلف باتیں زیر بحث آئیں۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں صاحب آپ جو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال رہے ہیں کہ آپ سے مینج نہیں ہوا لیکن آپ اپنی بیٹی کو بھی سمجھائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی کا جارحانہ رویہ اور آپ دونوں کی اداروں کی تنقید کی وجہ سے حکومت بچ گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے کہا کہ آپ نے ہمیں بھی اداروں پر تنقید کرنے پر لگا دیا۔ ایسا لگتا تھا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button