پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے متعلق ناقابل یقین قدم اٹھا لیا‘ پیپلز پارٹی بھی بوکھلا کر رہ گئی

پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام ف نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کرلیا

مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے متعلق ناقابل یقین قدم اٹھا لیا‘ پیپلز پارٹی بھی بوکھلا کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام ف نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی، جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر خاص طور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا جب کہ اس دوران گفتگو میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں، اس لیے قائدحزب اختلاف سے متعلق دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button