پاکستان

کون کون سے وفاقی وزراء من پسند وزارتیں حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں؟ نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا کر سب کو تشویش میں ڈال دیا

حکومت کے 5 وزراء ایک ایک وزارت کے لیے لڑ رہے ہیں، جب کہ وزارت داخلہ کے لیے اصل میچ پڑا ہوا ہے

کون کون سے وفاقی وزراء من پسند وزارتیں حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں؟ نام سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بڑا قدم اٹھا کر سب کو تشویش میں ڈال دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہناہے کہ حکومت کے 5 وزراء ایک ایک وزارت کے لیے لڑ رہے ہیں، جب کہ وزارت داخلہ کے لیے اصل میچ پڑا ہوا ہے، جہاں دو طاقتور وزرا وزارت داخلہ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اس کے علاوہ حکومت کے اتحادیوں کی بھی بہت بڑی بڑی ڈیمانڈز آرہی ہیں، اب وزیر اعظم عمران خان کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر دباؤ ڈالا جار ہا ہے کہ پی ڈی ایم تو نہیں آپ کی حکومت گرا سکی، لیکن اگر آپ نے بڑے فیصلے کیے تو آپ کی حکومت گئی جب کہ ایک اہم شخصیت کو کسی نے جا کر کہا کہ آپ کے پرنسپل سیکرٹری نے تباہی مچا دی ہے اس سے بچیں لیکن وہ اس کو تبدیل نہیں کر پا رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button