پاکستان

پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ توٹ گئے‘ اب کتنے میں فروخت کی جا رہی ہے؟ عوام کے رونگٹے کھڑے کر دینے والا دعویٰ بھی سامنے آگیا

پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے

پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ریکارڈ توٹ گئے‘ اب کتنے میں فروخت کی جا رہی ہے؟ عوام کے رونگٹے کھڑے کر دینے والا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے چینی 110 روپے کلو میں فروخت کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ سمیرا کومل نے ایوان میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں چینی پہلی بار 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے۔ متن میں تحریر ہے کہ شوگر مافیا غریب آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے،مہنگائی، غربت کے ستائے عوام کو حکومت روز مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے،شوگر مافیا کیخلاف کارروائیاں بھی صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button