پاکستان

جہانگیر ترین نے اپنے ساتھ بیٹے علی ترین کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیا‘ عمران خان حکومت نے باپ بیٹے کو دن میں تارے دکھا دیئے‘ قومی سیاست میں نیا موڑ آگیا

ایف آئی اے نے جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا

جہانگیر ترین نے اپنے ساتھ بیٹے علی ترین کا مستقبل بھی داؤ پر لگا دیا‘ عمران خان حکومت نے باپ بیٹے کو دن میں تارے دکھا دیئے‘ قومی سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 ارب 14 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر 22 مارچ کو درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے پلپ کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے،جیڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے باقی عہدے داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔ ایف آئی اے نے جہانگیرترین، علی ترین کیخلاف 2 ارب 20 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button