پاکستان

ٹاک ٹاکرز کے لئے بڑی خوشخبری؛دوبارہ آزادی مل گئی

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے جس سے تمام ٹک ٹاکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں کھول دیا جائے لیکن غیراخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ٹک ٹاک پر عائد پابندی معطل کیے جانے کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا ہے جس کے بعد پاکستان میں ٹک ٹاک پرعائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button