پاکستان

موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ؛دولہا موقع پر جاں بحق

حیدر آباد کے نزدیک ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دولہا ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے دولہا کی کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا محمد جنید قاضی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں تین باراتی دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button