پاکستان

بھارت سےچینی اورکپاس درآمد کی جائےگی یا نہیں؟فیصلہ ہوگیا

وفاقی کابینہ نےبھارت سےچینی اورکپاس منگوانےکی ای سی سی کی تجویزمسترد کردی

: وفاقی کابینہ نےبھارت سےچینی اورکپاس منگوانےکی ای سی سی کی تجویزمسترد کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سےکاٹن منگوانےکا معاملہ زیربحث آیا۔ وفاقی کابینہ نےبھارت سےچینی اورکاٹن منگوانےکی ای سی سی کی تجویزسترد کردی۔ ای سی سی نےگزشتہ روزبھارت میں قیمت کم ہونےپرکاٹن منگوانےکی تجویزمنظورکی تھی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت سےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کمیٹی نےبھارت سےکاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی تھی جوکہ 30 جون 2021ء تک درآمد کی جا سکےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button