پاکستان

براڈ شیٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات

قومی احتساب بیورو(نیب) کےسوا متعلقہ حکومتی اداروں میں سےکسی نےکمیشن سےتعاون نہیں کیا

براڈ شیٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات،کھوج نیوزذرائع کےمطابق براڈ شیٹ کمیشن کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہےکہ اس کےساتھ قومی احتساب بیورو(نیب) کےسوا متعلقہ حکومتی اداروں میں سےکسی نےکمیشن سےتعاون نہیں کیا۔ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ سےمتعلق حاصل کرلی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ براڈشیٹ کا ریکارڈ تقریباً ہرجگہ بشمول پاکستان لندن مشن کےمِسنگ تھا۔ اس میں کہا گیا کہ کمیشن کےسربراہ نےطارق فواد اورکاوے موسوی کا بیان ریکارڈ کرنا مناسب نہ سمجھا۔ اس میں بتایا گیا کہ نیب کےسوا متعلقہ حکومتی اداروں میں سے کسی نےکمیشن سےتعاون نہیں کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسٹ ریکوری معاہدہ حکومتی اداروں کا بین الاقوامی قانون نہ سمجھنےکا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button