پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بزرگ شہری کورونا ویکسین لگوانے سے کیوں انکار کررہے ہیں؟ ویکسین کی ڈوز نا مگوانے کی وجوہات کیا ہیں؟ حکومت نے خود ہی وجہ سب کے سامنے رکھ دی

ملک بھر میں 60 برس سے زائد رجسٹر ہونے والوں میں سے صرف 32 فیصد نے ویکسی نیشن کروائی ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

بزرگ شہری کورونا ویکسین لگوانے سے کیوں انکار کررہے ہیں؟ ویکسین کی ڈوز نا مگوانے کی وجوہات کیا ہیں؟ حکومت نے خود ہی وجہ سب کے سامنے رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تیزی سے رو بصحت ہیں، انہیں کہا گیا ہے کہ بتدریج مصروفیات کو بڑھائیں، صدر مملکت عارف علوی بھی بہتر ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی لہر کے برابر آچکی ہے، کورونا کے ایس او پیز پر عمل کا اثر بتدریج نظر آئے گا، اس کے اثرات نظر آنے میں 10 روز تک لگ جاتے ہیں، ایس او پیز پر عمل میں سختی کے باعث کے اثرات بھی وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی کافی نہیں کیونکہ کورونا کی تیسری لہر میں عوام کو انفرادی طور پر بہت زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس ہر صوبے میں ہر جگہ لوگوں کو ڈنڈے مار کر ماسک نہیں پہنا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 مارچ سے پہلے تک ملک میں کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں آچکی تھیں، جس میں سے 8 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکیں، گزشتہ روز دو مختلف ویکسینوں کی 5 لاکھ 60 ہزار مزید خوراکیں آئی ہیں جب کہ آج بھی مزید 5 لاکھ خوراکیں آجائیں گی۔ اس طرح آج تک ملک میں کل 22 لاکھ خوراکیں آجائیں گی۔ ہم کورونا ویکسین چین سے ہی حاصل کررہے ہیں کیوں کہ دوسرے بین الاقوامی کنسورشیم کے ذریعے کروڑوں ویکسین کی خریداری کی جانی تھیں لیکن انہیں بھی ویکسین کی دستیابی میں مشکل کا سامنا ہے۔ ایسی صورت میں ہمیں ان کا انتطار کئے بغیر اپنا انتظام خود کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button