پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کے کس شہر میں 10 سے کم عمر بچوں پر موذی وباء کورونا وائرس کے تابڑ توڑ وار‘ مریض بچوں کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟ سنسنی خیز خبر نے سب کو چونکا کر رکھ دیا

زیادہ کورونا متاثرین میں 21 سے 30 سال کے افراد دوسرے اور 46 سے 60 سال کے افراد تیسرے نمبر پر ہیں

ملک کے کس شہر میں 10 سے کم عمر بچوں پر موذی وباء کورونا وائرس کے تابڑ توڑ وار‘ مریض بچوں کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟ سنسنی خیز خبر نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی تیسری لہر میں بچے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور اب تک 10 سال تک کے 5792 بچوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وبا سے ہر عمر کے افراد بلا تشخیص متاثر ہورہے ہیں تاہم 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے زیادہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے، زیادہ کورونا متاثرین میں 21 سے 30 سال کے افراد دوسرے اور 46 سے 60 سال کے افراد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کی رپورٹ کے مطابق سرکاری رپورٹ کے مطابق پیدائش سے 10 سال تک کے 5792 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، 11 سے 20 سال تک کے 5391 نوجوان، 21 سے 30 سال تک کے 11860 جب کہ 31 سے 45 سال تک کے 16 ہزار 607 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button