پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسد عمر، حفیظ شیخ اور حماد اظہر کے بعد حکومت اب وزارت خزانہ کی چابی کس کو تھمانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟ حیران کن نام سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے

شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل وزیر خزانہ بھی بنایاجا سکتا ہے ان کو وزیراعظم نے پہلے بھی اس عہدہ کے لئے پیشکش کی تھی

اسد عمر، حفیظ شیخ اور حماد اظہر کے بعد حکومت اب وزارت خزانہ کی چابی کس کو تھمانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟ حیران کن نام سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزارت خزانہ میں اہم ذمے داری دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل وزیر خزانہ بھی بنایاجا سکتا ہے۔ شوکت ترین کو وزیر اعظم نے پہلے بھی وزیر خزانہ کی پیش کش کی تھی۔ تاہم شوکت ترین چاہتے ہیں کوئی عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کو نیب کیسز سے کلیئرنس دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنائے جانے سمیت انہیں وزارت خزانہ میں اہم کردار دینے کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button